ڈینگی وائرس، 3 مریضوں کی تصدیق، تعداد 2395 ہو گئی

ڈینگی وائرس، 3 مریضوں کی تصدیق، تعداد 2395 ہو گئی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی، 94مریض دوسرے اضلاع سے رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی ایچ او کی جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے گیارہ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2395 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز دیہی علاقوں میں دو اور شہری سیکٹرز میں ڈینگی کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1528 اور شہری سیکٹرز میں867 ہو گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں