سوات ،سوزوکی پک اپ کھائی میں گرنے سے خواتین ،بچوں سمیت 16 زخمی

سوات ،سوزوکی پک اپ کھائی میں گرنے  سے خواتین ،بچوں سمیت 16 زخمی

سوات(این این آئی )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے دوشاگرام میں سوزوکی پک اپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور امجد ساکن جاونڈ کبل سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں