آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا 26دسمبر سے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چودھری فاروق نے کہا ہے کہ حکومت فوڈ انڈسٹری کا معاشی قتل کر رہی ہے ، تاجروں کا کاروبار چلے گا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔۔۔
گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد چھوٹے ریسٹورنٹ بند ہو جائیں گے انڈسٹری سے مشاورت کر کے لائحہ عمل بنایا جائے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو 26 دسمبر کو فیض آباد میں ملک گیر کنونشن اور احتجاج ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ۔