تیترکے شکارکیلئے شوٹنگ لائسنس جاری کرنے کافیصلہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں تیتر کے شکار کیلئے شوٹنگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مسلح افواج، پولیس فورس یا کسی دوسری فورس کے زیر استعمال خودکار اسلحہ کے استعمال سمیت گاڑی میں بیٹھ کر شکار کرنے پرپابند عائد ہوگی ۔شکار کی اجازت صرف لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شوٹنگ لائسنس کے حامل شکاریوں کو دی جائے گی۔اس حوالے سے محکمہ جنگلی حیات نے کمیٹی قائم کردی ہے جو راولپنڈی ، لاہور، چنیوٹ، لیہ ، گجرات ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، مظفر گڑھ ، نارووال ، ڈی جی خان، رحیم یار خان، اوکاڑہ ، ساہیوال ،راجن پور، بھکر اور جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تیتر کے شکار کے شوقین شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس جاری کرے گی، تیتر کا شکاریکم دسمبر 2023 سے 31 جنوری 2024 تک کیا جاسکے گا۔