کچی آبادی میں رہنے والے بچوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

 کچی آبادی میں رہنے والے بچوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر ) بچوں کے عالمی دن پر ایس او ایس فائو نڈیشن،بیسک کمیونٹی سکولز اور وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام کچی آبادی میں رہنے والے بچوں کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔۔

 جس سے وفاقی وزارت تعلیم سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ فاطمہ، ڈائریکٹر ایس او ایس فائونڈیشن نشاط فاطمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیکس نابغہ نجیب ہاشمی، میجر(ر) طارق محمود، عبدالسلام اور نعمان شاکر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم بچوں کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ،ادھر پی ٹی اے نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ بچوں کے عالمی دن پر بچوں کی ڈیجیٹل دنیا میں پاکستانی بچوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے ، اس ضمن میں پی ٹی اے نے میٹا، ٹک ٹاک، یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یونیسف) اور دیگر معروف اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو محفوظ آن لائن ماحول کی فراہمی کے ضمن میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں