جڑواں شہروں میں وارداتیں:شہری لاکھوں کی تین گاڑیوں18 موٹر سائیکلوں سے محروم

جڑواں  شہروں  میں  وارداتیں:شہری  لاکھوں  کی  تین  گاڑیوں18  موٹر  سائیکلوں  سے  محروم

اسلام آباد ،راولپنڈی (خبر نگار) جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو تین گاڑیوں ،18موٹرسائیکلوں، لاکھوں کے طلائی زیورات ، نقدی، موبائل فونوں، 22بیٹریوں، 3 کمپریسر وں اور۔۔۔

دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا، موٹرسائیکل کچنار پارک سے نثار، میٹرو سٹیشن سے شعیب ، آبپارہ اتوار بازار سے رمضان کیانی، کراچی کمپنی سے دو، شالیمار ، گولڑہ ، کھنہ سے دو، بھارہ کہو،شہزاد ٹائو ن سے ایک ایک چوری جبکہ رتہ امرال پولیس کو ندیم نے بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل، موبائل فون اور صادقآباد میں غلام اعجاز کے گھر سے موٹر سائیکل، موبائل فون 4لیپ ٹاپ چھین لئے گئے ،ادھر ترنول میں فضل الرحمن کا کیری ڈبہ، ہمک سے اسلم کی کار،تھانہ آر اے بازار کی حدود میں عادل کی گاڑی چوری کرلی گئی ،آبپارہ میں یعقوب کی دکان کے تالے توڑ کر سوا پانچ لاکھ کی 22بیٹریوں ،تین اے سی کمپریسر مالیتی پانچ لاکھ روپے ، لوہی بھیر میں ملک نذر کے گھر سے تیس تولہ زیور، پندرہ سو ڈالر اور ایک لاکھ   پاکستانی روپے ، پھلگراں میں اورنگزیب کے گھر سے آٹھ تولہ زیور، پانچ لاکھ روپے ، لائسنسی پسٹل، بھارہ کہو کے علاقے میں راجہ شیر افضل کے ڈیرے سے چھ لاکھ 75ہزارروپے ، چیک بک اور زمین کے کاغذات وغیرہ چرا لئے گئے ،صادق آباد کی حدود میں صبا کے گھر سے نقدی 80ہزار روپے ،3 موبائل فون، سونا مالیتی 4لاکھ چھین لیا گیا،ریس کورس پولیس کو احمد نے بتایا کہ گھر کے قریب د و نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روک لیا اور زدوکوب کیا اور گن پوائنٹ پر موبائل فون، نقدی45 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں