پاکستان میں سکالر شپ کیلئے منتخب 321سری لنکن طلبا کی تقریب

پاکستان میں سکالر شپ کیلئے منتخب 321سری لنکن طلبا کی تقریب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ اقبال سکالرشپ برائے سری لنکن طلبا کے تحت 321 سری لنکن طلبا کیلئے قبل از روانگی اورینٹیشن سیشن اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔

ایوارڈ کی تقریب میں سری لنکا کے وزیر تعلیم ڈاکٹر سوسل پریماجینتھا مہمان خصوصی تھے جبکہ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی، ڈائریکٹر جنرل (سکالرشپس) ایچ ای سی عائشہ اکرام، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی جہانزیب خان، سری لنکا کے کئی وزرائ، وائس چانسلرز، مسلح افواج کے اعلیٰ حکام، بدھ مت کے مونکس ، پراجیکٹ کے سابق طلبا اور سکالرشپ ایوارڈ یافتہ طلبانے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی،پاک سری لنکا ہائر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے تحت اس وقت 351 سری لنکن طلبا پاکستانی یونیورسٹیوں میں مختلف سطحوں پر مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں،نئے منتخب طلباء میڈیسن، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، مینجمنٹ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز، بائیولوجیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، سوشل سائنسز، آرٹس اور ہیومینٹیز کے شعبوں میں بھی اپنی تعلیم حاصل کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں