نگران وزیر آئی ٹی،چیئرمین پی ٹی اے سے ویون گروپ کی ملاقات

نگران وزیر آئی ٹی،چیئرمین پی ٹی  اے سے ویون گروپ کی ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ویون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ٹرزیوگلو نے گروپ ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز میرین بابیان کے ہمراہ نگران وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف۔۔۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن سے ملاقات کی اور پاکستان میں جاز کی 10.6بلین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا جامع جائزہ پیش کیا،  ویون گروپ کے سی ای او کان ٹرزیوگلو نے کہا کہ موبائل انڈسٹری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود یہ چیلنجز صنعتی پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں