پاک فوج کی جانب سے گلگت میں مفت میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے گلگت میں مفت میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد

گلگت (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے گلگت میں مفت میڈیکل آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،کیمپ میں لوگوں کو سفید موتیا اور۔۔۔

 دیگر آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی،پاک آرمی کے اشتراک سے الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے آرایچ کیو ہسپتال گلگت میں دو دن کا آئی کیمپ منعقد کیا ،مریضوں میں عینکیں اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں،کمانڈر ایف سی این اے نے الشفا کی انتظامیہ کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں