اتحاد پینل نے مرکزی انجمن تاجران مری کا الیکشن جیت لیا
مری (نمائندہ دنیا) مری شہر کی مرکزی انجمن تاجران کا انتخاب تاجر اتحاد پینل نے 64 ووٹ کی لیڈ سے جیت لیا۔
چیئرمین مرزا سہیل بیگ، صدر بابو سہراب عباسی اور جنرل سیکرٹری حاجی ناصر عباسی اپنے دیگر پینل کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ کل ووٹ 6 180 پول ہوئے جن میں 924 پگڑی اور 860 چھتری نے حاصل کئے جبکہ 22 ووٹ مسترد ہوئے، جیت کے بعد مال روڈ پر پگڑی پینل کے ووٹرز اور سپوٹرز نے ریلی نکالی، پولنگ کو اپنی دانش و حکمت عملی سے چیئرمین الیکشن بورڈ اور انکے ممبران نے احسن طریقہ سے نبھایا جبکہ ایس ایچ او مری بھاری نفری جس میں خواتین اہلکار ان بھی تھیں ماحول کو بگڑنے سے بچایا۔