سی ڈی اے میں 3 ممبران سعدیہ حیدر، شہزاد خلیل اور خالد حفیظ کی تعیناتی، احکامات جاری

سی ڈی اے میں 3 ممبران  سعدیہ حیدر، شہزاد خلیل اور خالد  حفیظ کی تعیناتی، احکامات جاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کے تین ممبران کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی افسر اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سعدیہ حیدر کو ڈیپوٹیشن پر ممبر پلاننگ، آڈٹ اینڈسروس گروپ، گریڈ 19 کے افسر شہزاد خلیل کو ممبرانوائرمنٹ اینڈ کمیونیکیشن، گریڈ19 کے افسر خالد حفیظ کو ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں