نصیر آباد میں غیرت کے نام پر20 سالہ نوجوان قتل

نصیر آباد میں غیرت کے نام پر20 سالہ نوجوان قتل

راولپنڈی (خبر نگار) غیرت کے نام پر بیس سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا ، تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کراتے ہوئے ندیم احمد نے بتایا کہ میرا اکلوتا بیٹا ثاقب احمد عمر 20 سال گھر سے لاپتا تھا صبح اطلاع ملی کہ اس کی نعش نالہ سے ملی ہے ۔۔

 نعش پر زخم کے نشان تھے ، میرا بیٹا محلہ کی ہی ایک لڑکی( س )کیساتھ پیار کرتا تھا، میرے بیٹے کو عقیل بلال اور ان کے ماموں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں