امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ قیمتی اثاثہ ہیں،مسعودخان

 امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ قیمتی اثاثہ ہیں،مسعودخان

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نہ صرف پاکستان کو امریکا سے جوڑتے ہیں بلکہ اپنے افزودہ تجربات اور وسیع مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے۔۔

 ملک کی خدمت کرتے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق سفیر مسعود خان نے امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک اور پاک امریکا تعلقات کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  امریکا بھر کی پندرہ معروف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے پچاس کے قریب پاکستانی طلبا سے ورچوئل ملاقات کے دوران کہی، یہ طلبا پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کولیشن کی وساطت سے سفیر پاکستان سے ملاقات کررہے تھے ، سفیر پاکستان نے ملاقات کے اہتمام پر پی ایس اے سی کے صدر اریب شاہد کا شکریہ ادا کیا اور پی ایس اے سی کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں