آئیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

 آئیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئر مین انجینئر قمر اسلام راجہ نے آئیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر کی عمارت کا ایچ ایٹ گرڈ سٹیشن میں سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد خان اور افسران و سٹاف نے شرکت کی،چیئرمین آئیسکو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل ٹریننگ سینٹر کی بلڈنگ کے قیام سے نہ صرف آئیسکو کے گریڈ1 سے 16کے ملازمین کو بروقت اور معیاری ٹریننگ /کورسز کروائے جا سکیں گے بلکہ ایم ای ایس، واپڈا اور این ٹی ڈی سی کے ملازمین بھی کورسز اور ٹریننگ سے مستفید ہو ں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں