بھارہ کہو میں عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے قتل کی مذمت

 بھارہ کہو میں عاصم لانگ اور  ان کی اہلیہ کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان انجینئرنگ کونسل میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شرکا نے اسسٹنٹ رجسٹرار پی ای سی انجینئر عاصم لانگ اور۔۔۔

 ان کی اہلیہ کے بھارہ کہو میں بیدردری سے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکومتی اداروں سے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین انجینئر نیئر سعید ، چاروں صوبوں کے وائس چیئرمین انجینئر ناصرمجید، انجینئر اعجاز حسین انصاری، انجینئر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور انجینئر مختار علی شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں