اسلام آباد کانکلیو کا پانچواں ورکنگ سیشن،ماہرین کی خصوصی شرکت

اسلام آباد کانکلیو کا پانچواں ورکنگ سیشن،ماہرین کی خصوصی شرکت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد کانکلیو کا پانچواں ورکنگ سیشن بعنوان ابھرتے ہوئے ورلڈ آرڈر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا انعقاد ہوا۔

 جس میں انڈیا میں سفیر انعام الحق سابق وزیر اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی، امورخارجہ کے سفیر اعزاز احمد چودھری، سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹر عرشی سلیم ہاشمی اور ڈاکٹر فرحان حنیف صدیقی نے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔ ڈاکٹر خرم عباس نے سیشن کی نظامت کی،سفیر انعام الحق نے اپنے کلیدی خطبہ میں مختلف قطبوں بالخصوص چین اور روس کے عروج کے ساتھ ابھرتے ہوئے عالمی منظرنامے پر روشنی ڈالی ، سیشن کے اختتام پر چیئرمین آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود نے معزز پینلسٹس کو انسٹی ٹیوٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کیں، اس سیشن میں پاکستان اور بیرون ملک سے معزز مقررین کے علاوہ سکالرز، ماہرین تعلیم، محققین، پریکٹیشنرز، طلبائ، سفارتی کور کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں