وفاقی پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ میں معاہدہ

وفاقی پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ میں معاہدہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ سیکشن(آئی این ایل)کے مابین سینٹرل پولیس آفس میں باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدے پر دستخط ہوئے۔۔۔

آئی این ایل اسلام آباد پولیس کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی ، سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور آئی این ایل کی ڈائریکٹرلوری انٹولینز نے معاہدے پر دستخط کئے ، قبل ازیں آئی این ایل نے اسلام آباد پولیس کے وائرلیس سٹاف کے افسران و جوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقادکیا ،ادھر اسلام آباد پولیس نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبا کومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے ،ادھر وفاقی پولیس ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر موثر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنارہی ہے ،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایات دی ہیں کہ ہائی سکیورٹی زون میں اہم سرکاری دفاتر،اعلیٰ عدالتیں اور سفارت خانے واقع ہیں جن کی حفاظت کویقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں