کرپشن روکنے کیلئے خود احتسابی ضروری:ڈاکٹرامجد ثاقب

 کرپشن روکنے کیلئے خود احتسابی ضروری:ڈاکٹرامجد ثاقب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے خود احتسابی اور دیانتداری بنیادی عناصر ہیں۔۔۔

معاشرے کی بہتری کے لئے امید کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (LAJA) کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں نیب افسران کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے، تقریب کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر رحیم اعوان، ڈاکٹر کلیم امام ، مرزا عرفان بیگ ،سہیل ناصر بھی شامل تھے ،قبل ازیں ڈاکٹر امجد ثاقب نے قائداعظم یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب میں بھی شرکت کی،قبل ازیں نیب راولپنڈی کے زیراہتمام سیمینار اور انسداد بدعنوانی سے متعلق واک کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ،اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے مصوری، تقریری مقابلوں، پوسٹرز سازی اور سکٹس کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں