جنوری تا مارچ:لوٹ مار کی ساڑھے 3 ہزار وارداتیں

جنوری تا مارچ:لوٹ مار کی  ساڑھے 3 ہزار وارداتیں

راولپنڈی(احمد بھٹی)رواں سال 3 ماہ میں سٹریٹ کرائم، لوٹ مار کی ساڑھے 3 ہزار وارداتیں ہوئیں، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص قتل اور 37 زخمی ہوئے، پولیس مقابلوں میں 11 ڈاکو مارے گئے۔

 اعداد و شمار کے مطابق شہری 1260 موٹر سائیکلوں، 122 گاڑیوں، موبائل فونز، نقدی سے محروم ہوئے۔ دیگر واقعات میں 55 افراد قتل، اقدام قتل کے 118 مقدمات درج ہوئے، 161 خواتین، 13 مرد اغوا ہوئے۔ پولیس کارروائیوں میں 14 ڈاکو زخمی ہوئے، 49 گینگز سمیت 487 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مسروقہ 70 لاکھ 32 ہزار روپے، 2 کاریں، 195 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں