آئی جی پنجاب کا دور ہ سیف سٹی پراجیکٹ ، جلد تکمیل کی ہدایت

 آئی جی پنجاب کا دور ہ سیف سٹی پراجیکٹ ، جلد تکمیل کی ہدایت

راولپنڈی(این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز لیاقت باغ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا ۔

آر پی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو زیر تکمیل پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ترقیاتی پراجیکٹس کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پہلے سے آسان اور فاسٹ ٹریک سروس ڈ لیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے ، شہریوں کو پولیسنگ کی تمام سہولیات، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں