راولپنڈی، دو گاڑیاں، 22 موٹر سائیکل، لاکھوں کا سونا چوری

راولپنڈی، دو گاڑیاں، 22 موٹر سائیکل، لاکھوں کا سونا چوری

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف وارداتوں میں شہریوں کو 2 گاڑیوں، 22 موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے، سونا، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

اسلحہ کی نوک پر ہارون سے موٹر سائیکل، 12300 روپے، اویس سے موبائل فون، لیپ ٹاپ چھین لیا گیا۔ عادل کی گاڑی سے کپڑے، پرفیوم، 47 ہزار روپے، گاڑی کی بیٹری، حیدر روڈ پر بینک سے پانی کی موٹر، ابتسام کا 1485765 روپے کا سونا چوری کر لیا گیا۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں