دوران بارش پانی کی نکا سی کیلئے سی ڈی اے عملہ متحرک رہا

 دوران بارش پانی کی نکا سی کیلئے سی ڈی اے عملہ متحرک رہا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کے روز موسلا دھار بارش کے دوران سی ڈی اے ۔۔۔

 ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں پا نی کی نکاسی کیلئے متحرک رہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کھڑے ہونے والے پانی کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا ۔ ہیلپ لائن پر مختلف مقامات سے پانی جمع ہونے کی شکایات ملیں جنکا بروقت ازا لہ کیا گیا ۔ سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی مشترکہ ٹیمیں سی ڈی اے کے سیکٹوریل ایریاز، ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت نان سیکٹوریل ایریاز اور دیگر علاقوں کے نشیبی مقامات میں بھی متحرک رہیں اور ضرورت پڑنے پر گھروں سمیت نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب میں لوگوں کی مدد کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں