ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان اہم سنگ میل، صوبائی وزیر زراعت

 ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان اہم سنگ میل، صوبائی وزیر زراعت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا \" ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر\" پلان زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کی ٹائم لائن کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔بلا سود قرضوں کی سکیم محکمہ زراعت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے جاری ہے ۔ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت 5 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سودقرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کسان کارڈ کا اجرا جلدکیا جا رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں