وکلا کاسیشن جج اٹک،تلہ گنگ کو3مئی تک تبدیل کرنیکاالٹی میٹم

وکلا کاسیشن جج اٹک،تلہ گنگ کو3مئی تک تبدیل کرنیکاالٹی میٹم

راولپنڈی(خبر نگار)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے پلیٹ فارم سے ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی۔۔۔

 سول جج تلہ گنگ کے تبادلے کے لئے 3مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مذکورہ ججوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کے تمام وکلا 3مئی کو مکمل ہڑتال کریں گے اور ہڑتال نہ کرنے والے وکلا کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی، وکلا نے آئی جی پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ وکلا کے خلاف غیر ضروری فورس استعمال کرنے والے ڈی پی اواٹک و دیگر پولیس افسران کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کریں ،وکلا نے تمام بار ایسوسی ایشنز کی کینٹینوں اور سٹوروں میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کرنے اورفلسطینیوں کی امداد کے لئے کمیٹی بنا نے اعلان کیا،ان امور کا فیصلہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے صدرملک جواد خالدکی زیرصدارت مشترکہ اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں بارکے سیکرٹری شبیر احمد مرزا،ممبرپاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا،بشارت اللہ خان، فرخ عارف بھٹی،حاجی توفیق آصف، ممبران پنجاب بار کونسل، اسلا م آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرریاست علی آزاد، سیکرٹری شفقت عباس تارڑ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدرانتظار مہدی شاہ،سیکرٹری راجہ شاہد ظفر،اٹک بار کی صدر رضوانہ راجہ،سیکرٹری عثمان خان، چکوال بار کے صدرچوہدری محمد زبیر، سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر، جہلم بار کے صدر فدا الحسن، سیکرٹری عمیر ظریف، میانوالی بار کے صدرفتح خان، سیکرٹری نعیم کنڈی، انکم ٹیکس بار کے صدر فراز فضل، نائب صدر آصف وحیدکے علاوہ تمام تحصیل بار ایسوسی ایشنوں کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اٹک بار ایسوسی ایشن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی پرزورمذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیاکہ جانبدارانہ رویہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کو فوری ٹرانسفر کیائے ،وکلا کے خلاف تمام مقدمات ختم کیے جائیں،بصورت دیگر وکلا 3مئی کو مکمل ہڑتال کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں