معاہدہ کراچی واحد دستاویز جو ثابت کرتی ہے کہ جی بی کشمیر کا حصہ، حسن ابراہیم

معاہدہ کراچی واحد دستاویز جو ثابت کرتی  ہے کہ جی بی کشمیر کا حصہ، حسن ابراہیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ معاہدہ کراچی ایک تاریخ ساز حقیقت ہے جسے کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی، معاہدہ کراچی واحد دستاویز ہے ۔۔

جو ثابت کرتی ہے کہ گلگت و بلتستان کشمیر کا حصہ ہے۔ مر حوم سردار خالد ابراہیم نے سکھایا کہ ہم حق و سچ بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتے رہیں۔ 28اپریل ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں معاہدہ کراچی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں