سب انسپکٹر محمد رمضان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کی گئی

سب انسپکٹر محمد رمضان کی نماز جنازہ  پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر محمد رمضان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔

 نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصررضوی ،سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مر حوم کی میت کو تدفین کیلئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں