ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری :ڈاکٹر سجاد

ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری :ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے چیمبراور متعلقہ محکمے مل جل کر جدوجہد کریں گے ۔

 یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے محکمہ ماحولیات کے وفد سے ملاقات پرکہی۔ اس موقع پر سائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شکیل انصاری بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ ماحولیات کے نئے قانون سے قبل دھواں دینے والی فیکٹریوں کے بوائلر ز کو ڈی سیل اور جرمانہ کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے پاس تھے مگر اب یہ اختیارات ہائی کورٹ کے حکم پر تحفظ ماحولیات بارے جوڈیشل کمیشن کو سونپ دیئے گئے ہیں۔ اس صورتحال سے صنعتوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسکے ازالہ کیلئے چیمبر متعلقہ محکموں کو خط لکھ رہا ہے جبکہ سائزنگ ایسوسی ایشن کو بھی اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کرنا ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں