ہم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :چودھری اسلام

 ہم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :چودھری اسلام

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کسانوں اور عوامی حقوق کیلئے کل 16 مئی کو مال روڈ پر احتجاجی مارچ کرے گی،مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خود کریں گے اور کسانوں کی حقوق جنگ لڑیں گے ۔

ہم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ چودھری اسلام نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے کیا ان کا کہنا تھا کہ جو الیکشن کروانے آئے تھے انہوں نے ملک میں گندم موجود ہوتے ہوئے 36 لاکھ ٹن گندم باہر سے کیوں منگوائی پنجاب حکومت کسانوں سے اپنے جاری کردہ سرکاری ریٹ پر بھی گندم نہ خرید کر ان کا معاشی قتل کررہی ہے ہر چیز پر ٹیکسز لگا دیے گئے ہیں کسانوں کو دبایا جا رہا ہے ، کسانوں کو اپنے  حقوق مانگنے پر جیل میں ڈالا جا رہا ہے جو ظلم ہے ، ہم وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز سے یہی کہتے ہیں کہ کسانوں کے معاملات پر غور و فکر کیا جائے ان پر ظلم نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں