ڈی سی کا دلخوشاب پارک میں کلینک آن ویل کا معائنہ

ڈی سی کا دلخوشاب پارک میں کلینک آن ویل کا معائنہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا جسکے تحت شہرکے دوردراز علاقوں کی یونین کونسلز میں وہیکلز کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضانے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل و دیگرکے ہمراہ محلہ دلخوشاب پارک میں کلینک آن ویل کا معائنہ کیا اورادویات،طبی سہولیات کا جائزہ لیا الٹرا ساؤنڈ وین کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ شہر کی قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں جن میں دوالٹراساؤنڈ ویلزمیں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسی نیٹر سٹاف ہوگامقررہ شیڈول کے مطابق مفت ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی اور رورل ایریاز میں بھی سہولت پہنچائیں گے ۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ کلینک آن ویلز میں میڈیکل ٹیسٹ،فری ادویات ،سکریننگ کی،ویکسی نیشن اورزچہ بچہ کے علاج کی سہولیات بھی ہونگی۔ ہفتے میں چھ دن صبح نو سے تین بجے تک کلینک آن ویلز لوگوں کی دہلیز پر جا کر علاج مہیا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں