معذور افراد بارے این سی ایچ آر کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس

 معذور افراد بارے این سی ایچ آر کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) معذور افراد کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے سلسلے میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے گزشتہ روز مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا ۔۔

جس میں معذوروں کے حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور وکالتی گروپس کے ممبرز نے شرکت کی۔ این سی ایچ آر چیئرپرسن کی زیرصدارت اس اجلاس کا مقصد ملک بھر میں معذور افراد کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔ چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا نے معذور افراد کو درپیش روزمرہ کے چیلنجوں سے مو ثر طریقے سے نمٹنے کیلئے مخصوص میکانزم کی فوری ضرورت پر زوردیا۔ شرکا نے بتایا کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں قوانین کی عدم موجودگی، ناکافی میکانزم کے ساتھ، معذوری سے متعلق مسائل کو دور کرنے میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے معذوروں کی خدمت کیلئے سٹیٹک بیورو اور وزارت خزانہ سمیت کلیدی سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں