امراض سے بچنے کیلئے صحت مند سر گرمیاں ضروری،ڈی ایچ او

امراض سے بچنے کیلئے صحت مند سر گرمیاں ضروری،ڈی ایچ او

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہے کہ بہترین صحت اور بیماریوںکی روک تھام کیلئے شہریوں کو صحت مند سرگرمیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے۔۔

 گزشتہ روز ایف نائن پارک میں واک اور سائیکل ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ، فالج، شوگر، گردوں کی خرابی سمیت دیگر بیماریوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس میں کمی کیلئے شہریوںکو متوازن خوراک استعمال کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا کہ واک اور سائیکل ریلی کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا، بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے اور پولیو کے خاتمے کیلئے آگاہی اور ترغیب دینا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے زیراہتمام انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی آگاہی کیلئے گزشتہ روز واک اور سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں