کراچی کے لوگوں کو مینج کرنا بہت بڑاچیلنج ،میئر

کراچی کے لوگوں کو مینج کرنا بہت بڑاچیلنج ،میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے ،کراچی کو چلانا ایک مشکل کام ہے جو ایک عام آدمی کے لئے سمجھنامشکل ہے ۔کراچی کے لوگوں کو مینج کرنا ہی ایک بہت بڑاچیلنج ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایچ ای جے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ دوروزہ قومی کانفرنس بعنوان: مینیجنگ میگاسٹیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہمجھے ایک شہر چلانے میں کروڑوں لوگوں کا خیال رکھنا ہے جس میں سب سے بڑا چیلنج وسائل کی کمی ہے ۔ہمیں کراچی کی اصل آبادی نہیں پتا کیونکہ مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 2 کروڑ تین لاکھ ہے جس کو کوئی ماننے کو تیار نہیں، جب آپ کو آبادی کا ہی نہیں پتا تو آپ وسائل کیسے دے سکتے ہیں۔کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس ہم دیتے ہیں۔کراچی کے شہری ایف بی آر اور سندھ ریونیو بورڈ کو ٹیکس دے رہے ہیں مگر میونسپل ٹیکس نہیں دیتے ۔کراچی سالانہ ایک اعشاریہ 6 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس دیتا ہے جبکہ میونسپلٹی ٹیکس صرف 20 کروڑ وصول ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر مکالمے کو فروغ دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں