ڈاکوئوں کی نجی کلینک میں لوٹ مار ، رقم و طلائی زیورات چھین کر فرار

ڈاکوئوں  کی  نجی  کلینک  میں  لوٹ  مار  ،  رقم و  طلائی  زیورات  چھین  کر  فرار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نجی کلینک میں مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ڈاکٹر، سٹاف اور مریض لٹ گئے، تھانہ نصیرآباد پولیس کو شبیر احمد نے بتایا کہ کلینک پر موجود نہیں تھا۔۔

 میرے ملازمین ڈاکٹر نگہت رضوان، نمرہ، ساحرہ اور تین مریض جن میں حلاں اور دو حلاں کے اہل خانہ کے افراد بھی کلینک میں موجود تھے، اس دوران دو مسلح لڑکے کلینک کے اندر آگئے اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر دراز سے 50ہزار روپے لوٹ لئے جبکہ ڈاکٹر نگہت رضوان سے طلائی لاکٹ، دو سونے کے کڑے، دو بالیاں، دو انگوٹھیاں اور ایک موبائل فون، حلاں کی فیملی سے 40ہزار روپے اور 2موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔ ادھر مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 18موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کی حدود سے محمد اعظم کی گاڑی چوری کر لی گئی، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ڈاکو ولید سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 5ہزار روپے، بنی کے علاقہ میں نعمان سے موبائل فون اور 10ہزار روپے، ویسٹریج میں زین العابدین سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ ایئرپورٹ کے علاقہ میں فرید سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈا کو 3موبائل فون، 37000روپے اور گھڑی لے گئے۔ مورگاہ میں حسام منظور کے گھر سے چور 80ہزار روپے، پستول، 10لاکھ روپے کے ریال لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں