باپ بیٹی پر تشدد ، لڑکی کے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج

باپ بیٹی پر تشدد ، لڑکی کے  سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) باپ بیٹی پر تشدد کرنے پر پولیس نے لڑکی کے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ آ ر اے بازار پولیس کو راجہ اشرف نے بتایا بیٹی کو عید پر لینے گیا، عدنان اور عمران اور ان کا والد سرفراز، چچا باہر آئے ، میرے سر پر اینٹ ماری گئی، اسی دوران میری بیٹی روتے ہوئے باہر آئی اور بتایا کہ عمران سرفراز نے میرے ساتھ ہاتھا پائی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں