پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن 51گرفتار، کم عمر فلاحی سنٹرز منتقل

پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن  51گرفتار، کم عمر فلاحی سنٹرز منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 51پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ کم عمر کو فلاحی سنٹرز منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے زونل ایس پیز کو ہدایت کی کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ آپریشن جاری رکھیں۔ شہری اپنے صدقات پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز نہ دیں اور ان کی حوصلہ شکنی کریں، اگر تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں پیشہ ور بھکاری نظر آئیں تو فوری ’’پکار 15‘‘ پر پولیس کو اطلاع دیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں