راولپنڈی سے اغوا ہونیوالا معمر شخص کشمور میں قتل کردیا گیا

 راولپنڈی سے اغوا ہونیوالا معمر شخص کشمور میں قتل کردیا گیا

راولپنڈی(نیوزایجنسیاں)تھانہ آر اے بازار کے علاقہ سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا عمر رسیدہ شخص کچے کے علاقہ کشمور میں قتل کر دیا گیا۔

آغا سہیل علی خان کی لاش نیپل کورٹ کے علاقہ سے ملی،مقتول پانچ مارچ کو راولپنڈی سے سندھ کے لیے روانہ ہوا تھا، مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں بیٹے کی مدعیت میں درج ہے ،تھانہ نیپل کورٹ کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی ٹیم سندھ روانہ ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں