فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، سی پی او راولپنڈی

 فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی(خبر نگار)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سی ٹی او۔۔۔

 ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، انہوں نے کہا فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا ئے ، امن میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں، سینئر افسران فیلڈ میں خود موجود رہ کر تمام سکیورٹی ڈیوٹیز کی سپرویژن کریں ، امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، غیر قانونی اجتماع یا ریلی میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں