زیر التوا سیکٹرز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے، چیئرمین سی ڈی اے

 زیر التوا سیکٹرز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے چودھری محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

چیئرمین کو سیکٹرC- 14،سیکٹرC-15، سیکٹر C-16 ، سیکٹر I-12اور سیکٹر E-12 میں جاری ترقیاتی کا موں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نے کہا تمام سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کا موں کو چار ماہ میں مکمل کیا جائے، ستمبر تک سیکٹر C-14کے تعمیراتی کام کو مکمل کرکے اس کا قبضہ الاٹیوں کو دیا جائے گا۔ عرصہ دراز سے التوا کا شکار سیکٹرز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں