6منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 3کلو چرس،15لٹر شراب برآمد

6منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 3کلو چرس،15لٹر شراب برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 3کلو سے زائد چرس اور 15لٹر شراب برآمد کر لی۔

 نصیرآباد پولیس نے عمیر سے 1کلو 400گرام چرس، مستقیم سے 600گرام چرس، صدر واہ پولیس نے شکیل سے 1کلو 210گرام چرس، صادق آباد پولیس نے قاسم سے 509گرام چرس، بنی پولیس نے شہباز عارف سے 10لٹر شراب ، ریس کورس پولیس نے ابو ہریرہ سے 5لٹر شراب برآمد کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں