گرمی سے تنگ سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا ،سڑکوں پر رش

گرمی سے تنگ سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا ،سڑکوں پر رش

مری(نمائندہ دنیا) عیدالاضحی کے دوسرے دن ملک بھر سے گرمی کے ستائے سیاحوں نے کثیر تعداد میں ملکہ کوہسار کارخ کیا۔۔۔

تمام سیاحتی شاہراہوں پر رش بڑھ گیا ،جنت نظیر وادی کی رونقیں دو بالا ہو گئیں ،مال روڈ سمیت مری کے تمام سیاحتی مراکزپر سیاحوں کاجم غفیر نظر آرہاہے ، سیاح دلفریب موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری نے بھرپور اقدامات کر رکھے ہیں ،شکایات کے ازالہ کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی فعال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں