دوران عید فائرنگ، حادثات، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

دوران عید فائرنگ، حادثات، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)عید تعطیلات کے دوران فائرنگ، حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 کے سابق ڈائریکٹر جنرل سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی سروس اکیڈمی کے سابق ڈی جی امیر حمزہ عید کی سہ پہر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ چکوال میں اپنی بیٹی کو عید ملنے جارہے تھے کہ للہ انٹرچینج جہلم کے قریب 2موٹرسائیکل پر سوار 4افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے امیر حمزہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ تھانہ للہ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر ٹیکسلا کے علاقہ میں 24سالہ نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق عثمان نامی نوجوان ٹرین کے ڈبے کے دروازے پر کھڑا تھا، وارث خان میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھما کا کے نتیجہ میں 7افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مصریال روڈ پر ایل پی جی سلنڈر گیس ری فلنگ کی دکان پر دھماکے سے 6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں