آسٹریلیا کیسا تھ زراعت کے شعبہ میں تعاون کے خواہاں، رانا تنویر

آسٹریلیا کیسا تھ زراعت کے شعبہ میں تعاون کے خواہاں، رانا تنویر

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

 جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور، زرعی شعبے میں ہونی والی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا زرعی انقلاب موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کینولا اور دالوں کی لوکل پروڈکشن کو بڑھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں