ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان ، برطانیہ کا تعاون پر اتفاق

ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان ، برطانیہ کا تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن اور حکومت برطانیہ نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے ۔

یہ اتفاق وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور یوکے ایمبیسی کے ایک وفد جس کی قیادت ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کر رہی تھیں میں ملاقات کے دوران طے پایا۔ فریقین نے کہا کہ یہ تعاون موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور دونوں ممالک اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک میں سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹرز کو آپس میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ برطانیہ کے وفد نے کوآرڈینیٹر کو ایک رپورٹ پیش کی جس کا مقصد پاکستان کی آب و ہوا کی لچک کوفروغ دینا تھا، فریقین نے پائیدار زرعی طریقوں کو نافذ کرنے اور مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں