6ماہ میں 10177ملزم گرفتار،1ارب5کروڑ کا سامان برآمد

 6ماہ میں 10177ملزم گرفتار،1ارب5کروڑ کا سامان برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آبادپولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران10ہزار177ملزمان کو گرفتار کرکے 1ارب 4کروڑ94لاکھ روپے کا مال مسروقہ جس میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی شامل ہیں بر آمد کیا ۔۔۔

پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 365گینگز کے 881ممبران کو بھی گرفتار کیا جنکے قبضے سے 41 کروڑ35لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔ کل1187منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جنکے قبضے سے 273کلوگرام چرس ،355 کلوگرام ہیروئن اور 25 کلوگرام آئس،7659لٹر شراب اور239نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث2380ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ پولیس ٹیموں نے   اس دور ان 3568 بھکاریو ں کو بھی گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں