تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے کام کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے کام کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زنیرہ آفتاب نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مل کر کام کریں۔۔۔

 ڈینگی کے سلسلے میں حکومت پنجاب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں رواں سال کے دوران اب تک 29ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 28مریض صحت یاب کو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 838ٹیمیں کا م کر رہی ہیں جن میں سے 635ٹیمیں انڈور جبکہ 230 آؤٹ ڈور سرویلنس کے کام پر مامور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں