پی ٹی آئی پر پابندی کی سوچ کو بدلا جائے ، خرم نواز گنڈا پور

پی ٹی آئی پر پابندی کی سوچ کو بدلا جائے ، خرم نواز گنڈا پور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے سیاسی عمل کے ذریعے ہی نمٹاجا سکتا ہے ۔

 تحریک انصاف پر پابندی کی سوچ کو بدلا جائے ۔ پابندی کے نتیجے میں عدم استحکام بڑھے گا اور پھر کمزور حکومت کے لئے معاملات کو سنبھالنا ممکن نہیں رہے گا۔ پابندی کے فیصلے پر خود حکمرانوں کی صفوں کے اندر اتفاق نہیں ہے جبکہ دانشور حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق،سینئر نائب صدر ملک توقیر اعوان و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں