کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم واپس لی جائے،فلاح پارٹی

کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم واپس لی جائے،فلاح پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر سید راشد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کر کے انصاف کا حصول عوام کیلئے مشکل بنادیا ہے ۔

 انہوں نے درخواستوں، دعویٰ جات پر چسپاں ہونیوالے 2 روپے کورٹ فیس ٹکٹ کی مالیت میں اضافہ کے بعد 500 روپے مالیت مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ فنانس ایکٹ کے ذریعے نئی قیمتوں کا اطلاق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو فراہمی انصاف سے سے انکار کرنے کے مترادف ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مکمل ترمیم شدہ فنانس ایکٹ فوری طور پرواپس لیتے ہوئے پہلے سے نافذ العمل ایکٹ بحال کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں