اے این ایف کا ایکشن، 90 کلو منشیات برآمد، 11 ملزم گرفتار

 اے این ایف کا ایکشن، 90 کلو منشیات برآمد، 11 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)اے این ایف نے 9 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے کی 90 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1.9 کلو چرس ، پشاور میں کوریئر آفس میں انگلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن، جی ٹی روڈ شیخوپورہ کے قریب دو ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی ۔ پنجگور سے 25 کلو چرس، اوکاڑہ میں ملزم سے 8 کلو چرس اور حب سے 2 کلو ہیرو ئن اور 2 کلو افیون برآمد کی گئی۔ اسی طرح جی ٹی روڈ اسلام آباد سے دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس جبکہ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب 3 ملزمان سے 1.5 کلو چرس اور پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 100 گرام آئس اور 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں