آر پی او کا دورہ کرکٹ سٹیڈیم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آر پی او کا دورہ کرکٹ سٹیڈیم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی(خبرنگار)آر پی او بابر سرفراز الپا نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے انہیں سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ آر پی او بابر سرفراز الپا نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں