ڈی سی مری ایم آئی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس کا مری امپروومنٹ ٹرسٹ کا دورہ، ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیر تعمیر سڑک اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں، نالیوں، پلیوں اور حفاظتی دیواروں کا جائزہ لیا۔
ڈی سی مری نے ایم آئی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں صفائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت جلد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔